29 دسمبر 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ نے خلیج فارس اور خلیج عدن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی فوجی مشقیں علاقہ میں صلح و دوستی کے پیغام پر استوار ہیں اور ایران علاقائي ممالک کے تعاون سے علاقہ میں پائدار امن کا خواہاں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمان کے سربراہ سید حسن فیروز آبادی  نے خلیج فارس اور خلیج عدن میں اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی بحریہ کی فوجی مشقیں علاقہ میں صلح و دوستی کے پیغام پر استوار ہیں اور ایران علاقائي ممالک کے تعاون سے علاقہ میں پائدار امن کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فوج سامراجی طاقتوں کی علاقہ میں تسلط پسندی کے خلاف ہے اور علاقائي مسلمان ممالک کو چاہیے کہ وہ سامراجی طاقتوں کے ساتھ تعاون کرنے کے بجائے اسلامی ممالک کے ساتھ تعاون کو فروغ دیں  انھوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں غیرعلاقائي طاقتیں مسلم ممالک کے درمیان اختلافات ڈال رہی ہیں جس کا اس وقت بہترین نمونہ شام ہے انھوں نے کہا کہ عرب ممالک کو ایک عرب ملک کا دفاع کرنا چاہیے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ بعض عرب ممالک امریکہ کی سرپرستی میں ایک عرب اور مسلمان ملک کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں انھوں نے کہا کہ شام کےخلاف امریکہ کےساتھ ملکر جنگ لڑنے والے عرب ممالک کے حکمراں کسی بھی صورت میں شامی حکمرانوں سے اچھے نہیں ہیں شام واحد عرب ملک ہے جو اسرائيل کا مخالف  ملک ہے اور جس نے گذشتہ ساٹھ برسوں میں اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ کوئی ساز باز نہیں کی جبکہ دیگر عرب ممالک امریکہ کی سرپرستی میں بعض درپردہ  اور بعض آشکارا اسرائیل کے حامی ممالک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ القاعدہ اگر ایک مسلمان گروہ ہے تو اسے اسرائيل کے خلاف جہاد کا اعلان کرنا چاہیے لیکن تاریخ سے ثابت ہوگيا ہے کہ القاعدہ کا جہاد زیادہ تر اسلامی ممالک کے خلاف ہے جس سے صاف ظآہر ہوتا ہے کہ یہ گروہ امریکی اور اسرائیلی گروہ ہے جس  نے اسرائيل کے خلاف ایک گولی بھی فائر نہیں کی۔ انھوں نے کہا کہ شام کی فوج طاقتور فوج ہے جس کے ساتھ عوامی فوج بھی بھر پورتعاون کررہی ہے اور امریکہ وبعض عرب ممالک کی سربراہی میں لڑنے والے دہشت گردوں کو شام میں شکست و ناکامی کے سوا کچھ  نہیں ملےگا۔

.......

/169